اداكارہ ريما خان اميد سے ہيں اور وہ آئندہ برس ماں بن جائيں گی

ريما نے كہا كہ ان كی دعا ہے کہ ان کے گھرپہلے بیٹے کی ولادت ہو اور پھر بیٹی کی

میری دعا ہے کہ ان کے گھرپہلے بیٹے کی ولادت ہو اور پھر بیٹی کی ، ریما خان ۔ فوتو ساجد وسیم

WASHINGTON:
لالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ ريما خان اميد سے ہيں اور وہ آئندہ برس ماں بن جائيں گی۔


ریما نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ آئندہ برس ماں بننے والی ہیں، ريما نے كہا كہ ان كی دعا ہے کہ ان کے گھرپہلے بیٹے کی ولادت ہو اور پھر بیٹی کی ۔

ریما خان کا کہنا تھا کہ ان كے شوہر کی بھی خواہش ہے کہ ان کے گھر 2 بچے ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شوہر اور سسرال والوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں اورچاہتی ہیں کہ ایسی بیوی ثابت ہوں جس کی ہرشوہرخواہش رکھتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story