ترکی کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تصویر اور ویڈیو جاری
حملہ آور اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گزشتہ سال 20 نومبر کو کرغیزستان سے استنبول پہنچا تھا،مقامی اخبار
ترک پولیس نے سال نو کے موقع پر نائٹ کلب میں جشن منانے والوں پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تصویر اور ویڈیو جاری کردی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک اور 65 کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی تصویر جاری کردی جب کہ پولیس کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں حملہ آور کو ترکی کی مصروف سڑک پر چہل قدمی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ ویڈیو حملے سے کچھ دیر پہلے کی ہے یا پرانی ہے تاہم حملہ آور کی جانب سے ویڈیو شہر کے مشہور کاروباری علاقے "تقسیم" میں بنائی گئی ہے۔
ترک سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ استنبول کے نائٹ کلب میں ہونے والا حملہ ماضی کے حملوں سے مختلف ہے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شکل سے ازبک، قرغیز یا مشرقی چین کا شہری معلوم ہوتا ہے اور اس کی عمر 25 برس ہے جب کہ ترکی کے مقامی اخبار "حریت" کے مطابق حملہ آور اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ گزشتہ سال 20 نومبر کو کرغیزستان سے استنبول پہنچا تھا۔
دوسری جانب ترک پولیس نے حملہ آور کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ وہ چند ماہ قبل ہی ترکی آئے ہیں اور 250 پاؤنڈ ماہانہ پر فلیٹ کرائے پر لیا لیکن انہیں ان کے شوہر نے کہا تھا کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ترکی آئے ہیں۔