کھلاڑیوں کے ناقص کھیل پر بنگلہ دیشی کپتان غمزدہ

سومیہ سرکاراور امرالقیس دو مختلف مواقعوں پر ولیمسن کے کیچز تھامنے میں ناکام رہے۔

سومیہ سرکاراور امرالقیس دو مختلف مواقعوں پر ولیمسن کے کیچز تھامنے میں ناکام رہے ۔ فوٹو فائل

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نیوزی لینڈ سے پہلے ٹوئنٹی 20 میں ناقص فیلڈنگ کے ساتھ بیٹنگ لائن کی ناکامی پر غمزدہ دکھائی دیے۔

فیلڈرزکی سہل کی وجہ سے کیوی کپتان کین ولیمسن73کی ناقابل شکست اننگزکھیلنے میں کامیاب رہے، سومیہ سرکاراور امرالقیس دو مختلف مواقعوں پر ولیمسن کے کیچز تھامنے میں ناکام رہے، دونوں بار مہمان کھلاڑیوں کی تکنیکی غلطی کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم میزبان سائیڈ کو دباؤ میں لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :پہلاٹی 20،ولیمسن بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے چٹان بن گئے

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سومیہ 10-5 گز باؤنڈری لائن کے اندر ہوسکتے تھے میری جانب سے انھیں کوئی خاص ہدایت نہیں تھی، وہ اگراپنے طور پر کچھ کوشش کرتے تو کیچ تھام سکتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا، دوسرے موقع پر میں نہیں دیکھ پایا کہ امرالقیس بھی باؤنڈری سے بہت زیادہ آگے تھے یا نہیں، میرے لیے ان دونوں واقعات سے زیادہ اہم بات 30رنز پر 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد محمود اللہ کو دوسرے اینڈ سے خاطرخواہ سپورٹ نہ ملنا رہی۔
Load Next Story