خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کمشنری نظام بحال کردیا

صوبے کے تمام اضلاع میں ڈی سی او کے عہدے ختم کرکے ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر تعینات کردیئے گئے۔

خیبر پختونخوا میں آئینی مدت ختم ہونے کے باوجود ضلعی حکومت کے نظام کے تحت ہی انتظامی امور سرانجام دیئے جارہے تھے۔

ABU DHABI:

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کمشنری نظام بحال کرتے ہوئے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز تعینات کردیئے ۔



خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع سے ڈی سی اوز کے عہدے ختم کردیئے گئے ہیں اور ان کی جگہ ڈپٹی کمشنرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ 2009 میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے نافذ کردہ ضلعی حکومتوں کے نظام کی مدت ختم ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا میں اسی نظام کے تحت انتظامی امور سرانجام دیئے جارہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story