24 گھنٹوں میں یو ٹیوب سروس بحال کردی جائے گی رحمان ملک

حکومت نے یو ٹیوب پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن آج جاری کردیا جائے گا۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے یو ٹیوب پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ "یو ٹیوب" پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر یوٹیوب کھولنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں میں یو ٹیوب بحال کردی جائے گی۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی اے کے ماہرین کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں ممنوعہ سائٹس بلاک کرنے کا سافٹ وئیر تیار کرلیا۔

رحمان ملک نے مزید کہا کہ ملک کے تمام طبقوں کی جانب سے یو ٹیوب پر عائد پابندی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ یو ٹیوب پر سے پابندی کے خاتمے پر عوام خوشی کا اظہار کرے گی۔
Load Next Story