یاسرشاہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے
یاسر شاہ کھیل کے آغاز سے قبل پریکٹس کے دوران وہ ٹانگ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے
KARACHI:
سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
صبح کھیل کے آغاز سے قبل پریکٹس کے دوران وہ ٹانگ میں تکلیف محسوس کر رہے تھے، وہ میدان میں تو آئے لیکن لنچ سے قبل صرف 10 اوورز کرا پائے، فیلڈنگ کے دوران بھی وہ صحیح طور پر گیند تھرو نہیں کر پا رہے تھے، مسائل برقرار رہنے پر لنچ کے بعد فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، ان کا خلا محمد رضوان نے پر کیا، جب کہ پیسرز کو آرام دینے کے لیے اظہر علی کو آزمایا گیا جو 2 وکٹیں بھی لے اڑے، ٹیم منیجمنٹ کے مطابق لیگ اسپنر کو ہیمسٹرنگ انجری ہو گئی ہے۔