سستی شہرت کی قائل نہیں اچھا کام کر کے سچی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں منیشا لامبا
روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ آسانیاں پیدا کرنے کی سوچ بھی فلم انڈسٹری کے لیے تباہ کن ہے۔
بالی وڈ اداکارہ منیشا لامبا نے کہا ہے کہ سستی شہرت کی قائل نہیں ،اچھا کام کرکے سچی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہوں ،نئی فلم میں اہم کردار نبھایا ہے ۔
شائقین کی پسند کا خیا ل رکھتی ہوں ۔اپنی پرفارمنس کو بہتر بناکر آگے بڑھنے کے اصول پر کاربند ہوں ، فرضی کہانیاں اور سستی شہرت کے لیے میڈیا میں رہنے کی شعوری کوشش نہیں کرتی۔اپنے کام کو ہی شہرت کا اصل وسیلہ سمجھتی ہوں۔نئی فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں ۔آنےوالی فلموںمیں بھی محنت کرکے الگ شناخت بنانے کی کوشش کروں گی۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں متعدد فلموں کی آفرز ہوئی ہیں، 2013ء میں منفرد کردار کروں گی۔ روٹین سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔یکسانیت کو پسند نہیں کرتی، آسانیاں پیدا کرنے کی سوچ بھی فلم انڈسٹری کے لیے تباہ کن ہے ۔
ایسے موضوعات ہیں جن پر ابھی کام کرنا باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں بہت ٹیلنٹڈ لوگ موجود ہیں ،ان کی سوچ کا کینوس بھی وسیع ہے۔عام لوگوںکونیاکام پسند آتا ہے، تفریح کا مقصد بھی نئی چیز لانا ہوتا ہے۔فلموں کے ساتھ کمرشلز بھی کرتی رہوں گی اس طرح فنکار کو دو کام کرنے سے روکنا ممکن نہیں ایسی سوچ کو اب دفن کرنا ہوگا صحافی بنناچاہتی تھی مگر اس شعبے میں آگئی ہوں۔کرداروں کی ورائٹی ہی اصل حسن ہے اور اس کو منفی سمجھ کر چھوڑنا درست نہیں،انھوں نے کہا کہ نئی فلم ''قسمت کی کمپنی ''2013ئمیں ریلیز کی جارہی ہے اس فلم میں دیا مرزا کے ساتھ نظر آئوں گی ۔
ہدایتکار کبیر کوشک کی اس فلم میں مجھے ایک منفرد کردار ملا ہے ،اس پر میں نے محنت بھی کی ہے اور امید ہے یہ فلم اور اس میں میرا کردار شائقین کو پسند آئے گا ۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنیوالی فلموں میں اب نئے اسٹائل اختیار کرنے پر توجہ دی جارہی ہے اس حوالے سے میں سمجھتی ہوں کہ فلم کی کہانی کے مطابق کردار کو فلمانے کا ہنر آنا بھی ضروری ہے اگر فلم کی کہانی سے کردار مطابقت نہیں رکھے گا تو پھر سارے اسٹائل دھرے رہ جائیں گے۔واضح رہے کہ 18جنوری 1985ء کو چنائی میں پیدا ہونے والی 27سالہ اداکارہ نے فنی سفر کا آغاز 2005ئمیں شروع کیا ۔
ان کی پہلی فلم ''یہاں''تھی۔29جولائی 2005ئمیں یہ فلم سینماگھروں کی زینت بنی۔ اداکارہ نے دہلی یونیورسٹی سے انگلش آنرز کیا۔اداکارہ نے بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اشتہاری مہم کے لیے بھی پرفارم کیا اور ان کی تشہیری فلمیں تمام ٹی وی چینلز سے آن ایئر ہیں ۔اداکارہ نے گلوکار ہمیش رشمیاں کی مشہور البم ''آپ کا سرور''کے ٹائٹل سانگ پر بھی پرفارم کیا۔ اداکارہ کی دوسری فلم ''کارپوریٹ''2006ء میں سینمائوں کی زینت بنائی گئی۔ اسی سال مزید دوفلمیں کیں ان میں ''راکی''اور فلم ''انتھونی کون ہے؟''میں جلوے دکھائے۔
2007 ءمیں فلم ''ہنی مون ''میں منیشا نے زارا کا کردار بڑی خوبی سے نبھایا ۔اسی سال فلم ''دس کہانیاں ''میں منیشا پریا بن کر جلوہ گر ہوئیں۔اداکارہ نے 2008ء میں فلم ''بچنا اے حسینو''میں ماہی کا کردار نبھاکر دھوم مچادی۔ اسی سال فلم''کڈنیپ''میں سونیا کا کردار اداکیا پھر ''شریا'' میںپرفارم کیا ۔''انا میکا''میں جیا کے روپ میں جلوہ گرہوئیں۔2010ء میں ''ویل ڈن ابا''میں مسکان کا کردار کیا ۔ 2011ء میں فلم ''بھیجا فرائی ٹو''میں جلوے دکھائے۔ اسی سال ان کی فلم ''ہم تم اور شبانہ''کے چرچے ہوئے اس میں بھی اداکارہ نے لیڈنگ لیڈی رول شبانہ کے نام پر کیا۔ پھر فلم ''کنٹریکٹ ''آئی اور اس کے بعد2012ء کے دوران فلم ''جوکر ''اور اب''ضلع غازی آباد '' میںپرفارم کرکے دل موہ لیے ۔امید ہے وہ ایسی پرفارمنس جاری رکھیں گی۔