دشمن آبدوز کی دراندازی ناکام بنانا ہماری مہارت کا آئینہ دار ہے سربراہ پاک بحریہ

ایك مؤثر اور مضبوط بحریہ پاكستان كے بحری مفادات كے تحفظ كے لیے نہایت اہم ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ

ایك مؤثر اور مضبوط بحریہ پاكستان كے بحری مفادات كے تحفظ كے لیے نہایت اہم ہے، ایڈمرل ذکاءاللہ، فوٹو؛ فائل

پاك بحریہ كے سربراہ ایڈمرل ذكاء اللہ نے كہا ہے كہ مختلف میزائلوں كے كامیاب تجربات اور دشمن كی آبدوز كی ہمارے علاقے میں دراندازی كی كوشش كا موثر سد باب نیول فلیٹ كی اعلیٰ پیشہ وارانہ كاركردگی اور مہارت كا آئینہ دار ہے۔


پی این ڈاك یارڈ میں پاك بحریہ كی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی كمپٹیشن پریڈ اور ایوارڈز كی تقریب سے خطاب كر تے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے پاكستان نیوی فلیٹ كی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور كاركردگی پر مكمل اطمینان كا اظہار كیا۔ انہوں نے کہا کہ ایك مؤثر اور مضبوط بحریہ پاكستان كے بحری مفادات كے تحفظ كے لیے نہایت اہم ہے، نیوی فلیٹ نے گزشتہ برس بہت سی بحری مشقوں اور لائیو ویپن فائرنگ میں حصہ لیا، ان آپریشنز میں فلیٹ كی بھر پور شمولیت آپریشنل پلانز مٹیریل اسٹیٹ كو بہتر بنانے اور حربی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا کہ مختلف میزائلوں كے كامیاب تجربات اور دشمن كی آبدوز كی ہمارے علاقے میں دراندازی كی كوشش كا موثر سد باب نیول فلیٹ كی اعلی پیشہ وارانہ كاركردگی اور مہارت كا آئینہ دار ہے۔ انہوں نےپاك چین اقتصادی راہداری میں مركزی حیثیت كی حامل گوادر پورٹ كے یقینی تحفظ كی ذمہ داری كی ادائیگی كے لیے خصوصی ٹاسك فورس 88 كے قیام كی بھی تعریف کرتے ہوئے اس عزم كا اعادہ كیا كہ پاكستان نیوی ملك كی بحری سرحدوں كے تحفظ كو یقینی بنانے كے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثرانداز میں ادا كرتی رہے گی۔
Load Next Story