زرمبادلہ کے ذخائر824ارب ڈالر تک گرنے کا خدشہ

2 ارب 52 کروڑ ڈالر قرضوں کی واپسی کی مد میں عالمی مالیاتی فنڈ کو دیے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں متواتر کمی کے پیش نظر حکومت مقامی اور بین الاقوامی قرضوں کی واپسی موخر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
رواں سال کے اختتام تک زرمبادلہ کے ذخائر8 ارب 24 کروڑ ڈالر تک گرنے کا خدشہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11ارب 44 کروڑ ڈالر تھا، جو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کمی سے 30جون 2013 تک صرف 8 ارب 24 کروڑ ڈالر رہ جائیں گے۔




جبکہ توازن ادائیگی کا خسارہ 2 اعشاریہ 1فیصد اضافے سے 5 ارب 30کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں متواتر کمی کے پیش نظر حکومت مقامی اور بین الاقوامی قرضوں کی واپسی موخر کرنے پر غور کر رہی ہے،یاد رہے اب تک حکومت مرکزی بینک کے ذخائر میں سے 2 ارب 52 کروڑ ڈالر قرضوں کی واپسی کی مد میں عالمی مالیاتی فنڈ کو دے چکی ہے، جبکہ مالی سال 2014-15 تک آئی ایم ایف کو7 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔
Load Next Story