زور دار اسٹروک ہیلمٹ پر لگنے سے میٹ رینشا زخمی
کچھ دیر فیلڈنگ کے بعد سر میں تکلیف کے باعث رینشا گراؤنڈ سے باہر چلے گئے
تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز زور دار اسٹروک ہیلمٹ پر لگنے سے میٹ رینشا زخمی ہو گئے تاہم بڑی انجری سے محفوظ رہے۔
سرفراز احمد نے اسٹیو اوکیفے کی گیند پر زور دار سوئپ شاٹ کھیلا تو شارٹ فائن لیگ پر کیچ لینے کے منتظر کینگروز فیلڈر میٹ رینشا نے نظریں ہٹاتے ہوئے سر نیچے کرلیا، گیند پوری شدت کے ساتھ ہیلمٹ کے اوپر والے حصے سے ٹکرائی لیکن فیلڈر بڑی انجری سے محفوظ رہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر کے خطرناک باؤنسر سے رینشا کو ہیلمٹ نے بچا لیا
میدان میں موجود کھلاڑیوں اور ٹیم ڈاکٹر نے رینشا سے خیریت دریافت کی، انہوں نے سب اچھا ہے کا سگنل دیا اور نیا ہیلمٹ منگوا کر دوبارہ فیلڈنگ کرنے لگے تاہم کچھ دیر بعد ہی انہیں سر میں تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں دوسری بار گیند میٹ رینشا کے ہیلمٹ پر لگی ہے،اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے بھی محمد عامر کا باؤنسر لگنے سے بھی وہ چکراکر زمین پر گرپڑے تھے، پہلی بار بھی ہیلمٹ نے آسٹریلوی بلے باز کو بڑی چوٹ سے بچا لیا تھا۔