دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم حق خودارادیت منایا
بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کرے، حریت رہنما
دنیا بھر میں کشمیری یوم حق خود ارادیت کا دن منایا گیا جب کہ اس موقع پر آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مقبوضہ و آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد کشمیری عوام نے یوم حق خود ارادیت منایا جب کہ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات، سیمنار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقد کشمیر سے متعلق بین الاقوامی پارلیمانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے اور ہم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور بین الاقوامی اداروں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے رہیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے، وزیراعظم
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نظر بند حریت قیادت کی جانب سے اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 جنوری کا دن کشمیریوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراب اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا وقت آگیا ہے لہذا بھارت کو چاہیے کہ ان قراردادوں پرعمل کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق حل کرے۔
واضح رہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔