نواز شریف کی پارٹی کو سندھ میں سرپرائز ملیں گے پرویز الہی
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہی اور قائم علی شاہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب دئیے۔
لاہور:
پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان حکومتی اتحاد کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ق کے قائد چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کو سندھ میں سرپرائز ملیں گے۔

پرویز الہی نے پارٹی کے معاملات کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کرتی ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معاملات کو جلد از جلد بہتری کی طرف لایا جائے۔ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے بھی انتظامات کررہے ہیں۔
نواز شریف کی سندھ میں قدم جمانے کی کوششوں کے سوال میں پرویز الہی نے کہا کہ مستقبل میں نواز شریف کی پارٹی کو سندھ میں سرپرائز ملیں گے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری حکومتی قیادت کی مضبوطی کی وجہ سے نواز شریف سندھ میں ان جگہوں پر بھی گئے ہیں جہاں انھیں نہیں جانا چاہیئے تھا۔
نواز شریف قوم پرست لوگوں کے پاس بھی گئے ہیں جنھوں نے ہمیشہ نواز شریف اور اور ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان لوگوں کو نواز شریف نے اتحاد کی دعوت دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف ان لوگوں کے پاس جارہے ہیں جو بہت پہلے پارٹی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، جن کے خلاف کیسسز موجود ہیں اور جنھوں نے ممتاز بھٹو کے دور سے ہماری مخالفت کی ہے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف مسلسل کوشش کررہے ہیں لیکن خدا کا شکر ہے انھیں اسمبلی میں کوئی بھی نشست حاصل نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے کسی پارٹی رہنما نے ان کا ساتھ دیا ہے۔
عدلیہ اور حکومت کے خلاف معاملات کے سوال میں قائم علی شاہ نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کا مسئلہ ہے اور سارے معاملات عدالت میں چل رہے ہیں ۔
انھوں نے مزید کہا کہ متحد قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ مزکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ معاملات جلد طے ہوجائیں گے۔
الیکشن کے متعلق سوال کے جواب میں قائم علی شاہ نے کہا کہ اولیت جنرل الیکشن کو دی جانی چاہئے۔ جنرل الیکشن کے بعد جو بھی حکومت آئے وہ بلدیاتی انتخابات کرالے ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر جلد قابو پالیں گے۔