دھونی ریٹائرمنٹ لیتے تو گھر کے سامنے دھرنا دے دیتا سنیل گاوسکر
بطورکھلاڑی دھونی اب بھی ایک تباہ کن صلاحیتوں کے مالک ہیں، سابق بھارتی کپتان
سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ اگر مہندرا سنگھ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے تو میں گھر کے سامنے دھرنا دے دیتا۔
سنیل گاوسکر نے کہا کہ اگر دھونی بطور پلیئر کھیل کو چھوڑتے تو شاید گھر کے باہر سب سے پہلے میں موجود ہوتا، میں دھرنا دیتا اور ان سے کرکٹ میں واپسی کا مطالبہ کرتا، بطورکھلاڑی وہ اب بھی ایک تباہ کن صلاحیتوں کے مالک ہیں، دھونی صرف ایک ہی اوور میں کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، بھارت کو بدستور ان کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں نے ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قیادت کا بوجھ سر سے اترنے کے بعد اب وہ وکٹ کیپنگ اور اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔
سنیل گاوسکر نے واضح کیا کہ جھاڑکھنڈ کے پوسٹر بوائے کے پاس اب بھی کھیل کو دینے کیلیے بہت کچھ ہے، دھونی نے بدھ کو ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔