مشکل وقت میں اظہر علی کا مضحکہ خیز رن آؤٹ موضوع بحث بن گیا
مس فیلڈنگ پر جھجھک کا شکار دونوں بیٹسمین رن لینے کیلیے دوڑ پڑے۔
ISLAMABAD:
سڈنی ٹیسٹ میں اظہر علی کا مضحکہ خیز رن آؤٹ موضوع بحث بن گیا، میچ کے تیسرے روز اوپنر نے71 پر وکٹ گنوا کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
مہمان ٹیم کا ٹوٹل،152 تک پہنچا تھا کہ ناتھن الیون کی گیند پر اسٹروک کھیلنے کے بعد یونس خان سنگل لینے کیلیے باہر نکلے لیکن اظہر علی کے بجائے گیند پر نظر رکھی، مس فیلڈنگ پر جھجھک کا شکار دونوں بیٹسمین رن لینے کیلیے دوڑ پڑے، مڈ آن سے مچل اسٹارک کے تھرو پر متبادل وکٹ کیپر پیٹر ہینڈز کو مب نے بیلز اڑائیں تو اظہر علی کریز سے کافی دور تھے۔
استحکام کی جانب بڑھتی پاکستانی اننگز کو کاری ضرب لگنے کے بعد سنبھلنا مشکل ہو گیا اور تسلسل سے وکٹیں گرتی رہیں، یاد رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی یونس خان اور اظہر علی کی رننگ اچھی نہیں تھی، ڈیوڈ وارنر کا نشانہ چوک جانے پر دونوں کو ایک ایک چانس ملا تھا۔