بھٹائی کا کلام اسلام کے آفاقی اصولوںکا عکاس ہےمنظوروسان

پیپلزپارٹی نے صوفیاکی انسانوں سے محبت اور رواداری کے آفاقی منشور پرعمل کیا.

پیپلزپارٹی نے صوفیاکی انسانوں سے محبت اور رواداری کے آفاقی منشور پرعمل کیا۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر جیل خانہ جات، معدنیات و معدنی ترقی منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام اسلام کے آفاقی اور فلاحی اصولوں کا عکاس ہے۔

شاہ سائیں کے افکار انسانیت سے محبت اور امن و آشتی کا درس دیتے ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی جیسے صوفیا نے اپنی فکر اور عمل کے ذریعے برصغیر میں اسلام کو پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلیے آنے والے عمائدین، پارٹی کارکنوں اور اپنے حلقہ کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی رہنمائی میں صوفیا ئے کرام کی انسانوں سے محبت، رواداری اور انسانیت کی بھلائی کے آفاقی منشور پر بڑی مستقل مزاجی سے عمل کیا ہے ، منظوروسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صوفیائے کرام کے افکار کو اجاگر کرنے کیلیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
Load Next Story