پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب خطے کیلیے سنگین خطرہ ہےایران
شام خودداخلی جنگ میں مبتلا ہے ،ہمسایہ ممالک کیلیے کیسے خطرہ بن سکتاہے؟احمدی نژاد۔
ایرانی صدرمحموداحمدی نژاد نے کہاہے کہ پیٹریاٹ میزائلوں سے علاقے کو سنگین خطرے لاحق ہوجائیں گے۔
ایرانی میڈیاکے مطابق ایک پارلیمانی وفدسے گفتگومیں ایرانی صدرمحموداحمدی نژادنے کہاکہ ترکی اور شام کی سرحد پر امریکا کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے سے علاقے کے امن و سیکیورٹی کو شدید خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ ترکی نے پیٹریات میزائیل نصب کرکے یورپی یونین میں اپنے طویل مدت اہداف حاصل کرنے کی کوشش شروع کر دی ۔ انھوں نے کہا کہ شام جیسا ملک داخلی جنگ میں مبتلا ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے لیے ہرگز کسی طرح سے خطرہ نہیں بن سکتا بنابریں ترکی اور شام کی سرحد پر مغرب کے پیٹریاٹ میزائیلوں کی تنصیب علاقے میں جنگ شروع کرنے کی مغربی سازشوں کے تناظر میں ہے۔