پاک افغان ڈی جی ایم اوزمیں ہاٹ لائن قیام کافیصلہ

بارڈرکوآرڈی نیشن کے نئے قواعدوضوابط تیار،سرحدپرگشت موثربنانے پراتفاق.

کسی ناخوشگوار واقع کی صورت میں ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان اور افغانستان کے ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور بارڈر میکنزم کوآرڈینیشن کے تحت نئے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

نئے ایس او پیز پاکستان افغانستان اور ایساف نے تیار کیے ہیں تاکہ مسقبل میں سلالہ جیسے ممکنہ واقعات کی روک تھام کی جا سکے ، نئے میکنزم کے تحت ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز آپس میں رابطہ کر سکیں گے اور دونوں اطراف کے ملٹری کمانڈر نقل و حرکت سے قبل متعلقہ کمانڈروں کو آگاہ کرینگے۔




کسی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ڈی جی ایم اوز کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے ، دونوں ممالک نے اپنے سرحدی علاقوں میں گشت کو مزید موثر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
Load Next Story