بائولرزنے پچ کی ڈیمانڈ کے مطابق بائولنگ نہیں کیعامر سہیل

ایک ٹی 20 کی فتح بھارتی شائقین کے زخموں پرمرہم نہیں رکھ سکتی :دھنیش چوپڑا

ٹیم بہت کم مارجن سے ہاری،بہترین کھیل پیش کیا: شائقین، ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو. فوٹو: ٹی ایم این

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ دوسرے ٹی20 میچ میں بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی پاکستانی بائولرزنے پچ کی ڈیمانڈ کے مطابق بائولنگ نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹودی پوائنٹ'' میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس طرح کے میچزمیں دوسری ٹیم بہت جلد آئوٹ ہوجاتی ہے لیکن ایسا نہیں ہواپاکستان ٹیم نے اچھی پرفارمنس دکھائی۔ دوسرے میچ میں ہارنے سے قومی ٹیم پر پریشر توآئے گا کولکتہ اور چنائی کی وکٹیں سلو ہیں ٹیم مینجمنٹ محمد عرفان ،شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی سلیکشن کے بارے میں سوچنا ہوگا ۔شاہد آفریدی کو بطوربیٹسمین نہیں، لیگ سپنرکے طورپر لینا چاہیے۔




تجزیہ کاردھنیش چوپڑا نے کہا کہ ایک ٹی 20 کی فتح بھارت کے شائقین کرکٹ کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ سکتی ۔بھارت کی ٹیم مسلسل آٹھ ٹیسٹ ہاری ہے اور پھر انگلینڈ سے شکست ابھی تازہ ہے ۔میرے خیال میں پاکستانی ٹیم بہت اچھی ہے۔لاہور کے شائقین کرکٹ نے کہا کہ پاکستان یہ میچ ہارا نہیں ہے بھارت نے یہ سیریزبرابرکی ہے۔ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے اور ایسی سپرٹ جاری رہنی چاہئے ٹیم بہت سسکلوزمیچ ہاری، انھوںنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہارجیت توکھیل کا حصہ ہوتی ہے۔
Load Next Story