آسٹریلیا کا ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھا وائٹ واش
پاکستان پہلی مرتبہ مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں ناکامی سے دوچار ہوا ہے
آسٹریلیا نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھا وائٹ واش کر دیا۔
پاکستان پہلی مرتبہ مسلسل 6 میچز میں ناکامی سے دوچار ہوا ہے، آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی ہے، یہ 1999 کے بعد کینگروز کا ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھا وائٹ واش ہے، اس سے قبل آسٹریلیا 2009، 2004 اور 1999 میں یہ کارنامہ انجام دے چکا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
سڈنی ٹیسٹ میں فتح آسٹریلیا کی مسلسل 12 ویں فتح بھی بنی، پاکستان کیلئے یہ کسی ٹیسٹ سیریز میں 9 ویں وائٹ واش شکست ہے، گرین کیپس نے مسلسل 6 میچز میں بھی پہلی مرتبہ ناکام رہے ہیں، اس سے قبل قومی ٹیم مسلسل 5 میچز میں شکست کھا چکی ہے، 1999 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کے بعد سری لنکا سے 2 میچز میں بھی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ مصباح کی قیادت میں 24 میچز میں فتح اور 12 میں شکست کے ساتھ قومی ٹیم کی فتوحات کی شرح 2.00 تھی جو مسلسل 6 شکستوں کے بعد کم ہو کر 1.33 رہ گئی ہے۔