شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان دادو میں پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار

انصاف کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھوں گا، ڈی ایس پی اورنگزیب

ملک میں جنگل کاقانون ہے،ڈی ایس پی کابیٹا محفوظ نہیں توعام شہری خودکو کتنا محفوظ سمجھتے ہوں گے،ڈی ایس پی اورنگزیب. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شاہ زیب کے قتل میں ملوث ملزمان ضلع دادو میں پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے جانے والی پولیس پارٹی نے دادو میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا لیکن ملزمان پولیس کا گھیرا توڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزمان ہوشیار ہوگئے تھے۔

مقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد ملزمان کی گرفتاری روکنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم پولیس ایمانداری سے ملزموں کی تلاش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزموں نے ان کا اکلوتا بیٹا اور زندگی کا سہارا چھین لیا ہے اور وہ انصاف کے لئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے.

ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا کہ درخشاں تھانے میں درج کرائے گئے مقدمے میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو ملزم نامزد کیا گیا ہے، شاہ رخ جتوئی نے معمولی تنازع پر ان کے بیٹے کو مارنے کی دھمکی دی تھی اورغلطی نہ ہونے کے باوجود شاہ زیب نے ان سے معافی بھی مانگی تھی، انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، ڈی ایس پی کا بیٹا محفوظ نہیں توعام شہری خود کو کتنا محفوظ سمجھتے ہوں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story