کوئٹہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق

مسلح افراد کی فائرنگ سے 3اہلکارموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3اہلکارموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھا اسپتال میں دم توڑ گیا۔ فوٹو: فائل

سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دو نامعلوم مسلح افراد نے سٹیلائٹ ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرجاں بحق اورزخمی پولیس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرے کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story