پاکستان سے پہلا ون ڈےآسٹریلیا نے جوش ہیزل ووڈ کو آرام دے دیا
پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں ہیزل ووڈ کی عمدہ لائن اور لینتھ کینگروز کی فتح میں اہم رہی تھی۔
ISLAMABAD:
آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیزن میں بھرپور بولنگ کرنے والے جوش ہیزل ووڈ کو پاکستان کیخلاف جمعے کو شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میں آرام دے دیا۔
پیسر جوش ہیزل ووڈ نے17-2016 سیزن میں اب تک آسٹریلیا کیلیے 300 اوورز بولنگ کرادی ہے، میزبان سلیکٹرز نے یہ فیصلہ آنے والے طویل ٹیسٹ سیزن میں انھیں تروتازہ رکھنے کے پیش نظر کیا ہے، پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں ان کی عمدہ لائن اور لینتھ کینگروز کی فتح میں اہم رہی تھی، آسٹریلین کوچ ڈیرن لی مین کا کہنا ہے کہ ہیزل ووڈ کو ضرورت پڑنے پر اتوار کو شیڈول سیریز کے دوسرے ون ڈے میں زیرغور لایاجاسکتا ہے۔