جوکووچ نے ٹائٹل جیت کر قطر اوپن میں اینڈی مرے کی 28 میچز فتوحات کا سلسلہ ختم کردیا

جوکووچ نے کامیابی کے بعد گیند کو شائقین کی جانب پھینکنے پر معذرت بھی کرلی۔

جوکووچ نے کامیابی کے بعد گیند کو شائقین کی جانب پھینکنے پر معذرت بھی کرلی ۔ فوٹو فائل

نوواک جوکووچ نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے کی لگاتار28 فتوحات کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

سابق عالمی نمبرون جوکووچ نے موجودہ ٹاپ پلیئر کو دلچسپ مقابلے میں 3-6، 7-5 اور4-6 سے قابو کرلیا، یہ جوکووچ کی مرے کیخلاف کیریئر میں 25ویں کامیابی بھی شمار ہوئی، جوکووچ سیزن کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن سے قبل اینڈی کیخلاف اس کامیابی کو اہم خیال کررہے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :جوکووچ 40 برس تک ٹینس کھیلنے کے خواہاں

دوسری جانب جوکووچ نے کامیابی کے بعد گیند کو شائقین کی جانب پھینکنے پر معذرت بھی کرلی، انھوں نے تسلیم کیا کہ میرا یہ عمل کسی طور قابل قبول نہیں ہے تاہم میں نے دانستہ طور پر ایسا نہیں کیا تھا، یہ افسوسناک واقعہ پہلے سیٹ کے چھٹے گیم میں پیش آیا تھا، جب جوکووچ نے پوائنٹ گنوانے پر مایوسی کے عالم میں گیند شائقین کی جانب اسٹینڈ میں کھیل دی تھی، جو وہاں موجودہ ایک خاتون کو لگی بھی تھی، اس موقع پر ریفری نے سرب اسٹار کو تنبیہ بھی جاری کی تھی۔
Load Next Story