رابطہ کمیٹی تحریک منہاج القرآن کے مارچ سے متعلق جلد فیصلہ کرےالطاف حسین

غریب ومتوسط طبقے کا انقلاب ملک کا مقدربن چکاہے اب اس انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

ملک کولوٹنے والے چوراور لٹیروں سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے، الطاف حسین ۔ فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن نے متحدہ قومی موومنٹ کو 14 جنوری کے لانگ مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی رابطہ کمیٹی کو اس سلسلے میں جلد فیصلے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں منہاج القرآن کے سینئیر رہنما ڈاکٹر راحیل عباسی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے 14 جنوری کوتحریک منہاج القرآن کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔


اس موقع پرتحریک منہاج القرآن کے وفد سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ ملک کولوٹنے والے چوراور لٹیروں سے چھٹکارے کاوقت آگیا ہے،غریب ومتوسط طبقے کا انقلاب ملک کا مقدربن چکاہے اب اس انقلاب کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ نیک مقصد کے لیے انشاء اللہ ہماراجواب مثبت ہوگا، ہم ساتھ جئیں گے، ساتھ مریں گے اورمل کرملک کوبچائیں گے۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو بھی ہدایت کی کہ وہ مشترکہ اجلاس کے بعد تحریک منہاج القرآن کی دعوت کے بارے میں فیصلہ کرے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ یہ سمجھتی ہے کہ الطاف حسین گزشتہ 35 برسوں سے جس نظریئے اور وژن کی بات کرتے ہیں وہی نظریہ ڈاکٹر طاہر القادری کا بھی ہے۔ اسی لئے ایم کیو ایم نے 23 دسمبر کو لاہور میں منہاج القرآن کے جلسے میں شرکت کی ۔
Load Next Story