ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 58 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز 19کلومیٹردور شمال مغرب میں نورپورتھل تھا۔

زلزلے کی گہرائی 58 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز 19کلومیٹردور شمال مغرب میں نورپورتھل تھا ۔ فوٹو فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سرگودھا، چنیوٹ، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد، بھکر، شیخوپورہ، قصور، چیچہ وطنی، کلر سیداں، شورکورٹ، کوٹ مومن اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :زلزلوں سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 58 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز 19کلومیٹردور شمال مغرب میں نورپورتھل تھا۔
Load Next Story