ماضی كے حكمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں كے نام پر لوٹ مارکی شہبازشریف

ملك كو اندھیروں میں دھكیلنے والوں نے كرپشن كے ذریعے اپنی جیبیں بھریں، وزیراعلیٰ پنجاب

ملك كو اندھیروں میں دھكیلنے والوں نے كرپشن كے ذریعے اپنی جیبیں بھریں، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے كہا ہے كہ ماضی كے حكمرانوں نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں كے نام پر لوٹ مار كا بازار گرم كیے ركھا اور ملك كو اندھیروں میں دھكیلنے والوں نے كرپشن كے ذریعے اپنی جیبیں بھریں۔


وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) كے وفد نے ملاقات جس میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلكہ حقیقی معنوں میں عملی اقدامات سے آتی ہے اور عوام كی بے لوث خدمت کے لیے مٹی سے مٹی ہونا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے كہ وزیراعظم نوازشریف كی قیادت میں ہمارا ہر قدم عوام كی فلاح كی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مسلم لیگ (ن) كی حكومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت كے كلچر كو پروان چڑھایا ہے جب كہ ماضی كے حكمرانوں نے اپنے دور میں ترقیاتی منصوبوں كے نام پر لوٹ مار كا بازار گرم كیے ركھا، ملك كو اندھیروں میں دھكیلنے والوں نے كرپشن كے ذریعے اپنی جیبیں بھریں اور توانائی بحران كے حل پر كوئی توجہ نہ دی۔

شہبازشریف نے کہا کہ غریب قوم كی محنت كی كمائی پر ہاتھ صاف كرنے والے اوردھرنوں كے ذریعے ترقی كے عمل كو روكنے والے عوام كے خیرخواہ نہیں، دھرنوں كے ذریعے ملك و قوم كے قیمتی وقت كو بلاجواز ضائع كیا گیا، اگر دھرنا گروپ ہوش كے ناخن لیتا تو بجلی كے كئی منصوبے آج مكمل ہوچكے ہوتے۔
Load Next Story