قابل نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے فیصل سبزواری
جاب فیئر میں70سے زائد ملٹی نیشنل اور نیشنل اداروں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں
سندھ کے وزیر برائے امور نوجوانان سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مستحکم معیشت خوشحال معاشرے کی نوید ہے اور جاب فیئرکے انعقاد کا مقصد صرف روزگار دینے والے اداروں کا اجتماع کرانا مقصود نہیں بلکہ یہ باور کرانا ہے کہ آج کا نوجوان اپنے اندر جوہر قابلیت رکھتا ہے،ضرورت صرف مواقع فراہم کرنے کی ہے۔
یہ بات انھوںنے ایکسپوسینٹر میں یوتھ جاب فیئر 2012 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا انعقاد محکمہ امور نوجوانان سندھ نے کیپیسٹی بلڈرز کے اشتراک سے کیا ہے، اس موقع پر سیکریٹری امور نوجوانان احمد صدیقی نے کہا کہ اسٹیٹکس کے اعداو شمار کے مطابق2011 میں بے روزگاری کا تناسب5.7 فیصد رہا جو مشرقِ وسطیٰ اورلاطینی امریکہ سے زیادہ ہے،محکمہ امور نوجوانان سندھ نوجوانوں کو محض ٹریننگ ہی نہیں دے رہا بلکہ ان کی کیریئر کونسلنگ کرکے مارکیٹ میں متعارف بھی کروارہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان میں نوجوانوں کی شرح دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے مگر بدقسمتی سے اس ورک فورس کا بڑا حصہ بے روزگاری کا شکار ہے، ڈائریکٹر امور نوجوانان سندھ خورشید علی شیخ نے کہا کہ جاب فیئر ایک ایسا رابطہ ہے جو نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گا ، انھوں نے بتایا کہ جاب فیئر میں70سے زائد ملٹی نیشنل اور نیشنل اداروں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں اور جاب باکس رکھے ہیں، ڈائریکٹر ٹی سی بی منصور وندھانی نے کہا کہ جاب فیئر میں مختلف کاروباری اسٹیک ہولڈرز ، تعلیم ، بینکنگ ،ادویات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں سے متعلق کمپنیاںاور ادارے شریک ہیں، جہاں نوجوانوں سے براہ راست اور باالوسطہ انٹرویو اور جاب اپا ئنمنٹ کیے جائیں گے۔