اولمپکس کا بگل بج گیا میڈلز کیلیے عالمی جنگ شروع
پاکستانی سوئمر انعم کی400 میٹر انفرادی میڈلے ہیٹ میں قسمت آزمائی
لندن اولمپکس کا بگل بج گیا، میڈلز کیلیے عالمی جنگ چھڑگئی، ہفتے کے روز 7 کھیلوں میں 12سونے کے تمغوں کا فیصلہ ہوجائے گا، پاکستانی سوئمر انعم بانڈے 400 میٹر انفرادی میڈلے ہیٹ میں قسمت آزمائی کریں گی، سوئمنگ میں امریکی اسٹار تیراک مائیکل فلپس مرکز نگاہ ہوںگے،
خواتین کے باسکٹ بال، ہینڈ بال اور والی بال مقابلوں کا آغاز ہوگا، ٹینس میں مینز اور ویمنز ایونٹس کا پہلا رائونڈ ومبلڈن میں کھیلا جائے گا،ادھر اولمپکس2012کی مشعل کو ٹاور برج پر اختتام پر سے قبل دریائے ٹیمز میں شاہی کشتی کی سیر کرائی گئی، ہزاروں افراد نے افتتاحی تقریب میں جانے سے قبل اولمپک شعلے کا نظارہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب افتتاحی تقریب میں لندن اولمپکس کا بگل بجنے کے ساتھ ہی میڈلز کی جنگ باقاعدہ چھڑ گئی، فٹبال اور تیراندازی مقابلے پہلے سے جاری ہیں، ہفتے کے روز مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگا۔ صبح سب سے پہلے تیراندازی میں مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل ہوگا، روڈ سائیکلنگ میں مینز ایونٹ کا فیصلہ ہوجائے گا، شمشیرزنی میں ویمنز کے ابتدائی مقابلے اور پھر فائنل شیڈول ہے، ویٹ لفٹنگ میں 48 کلوگرام ویمنز گولڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا، جوڈو میں 60 کلوگرام مینز اور 48 کلوگرام ویمنز مقابلوں کے اختتام پر فاتحین میں تمغے تقسیم کیے جائیں گے۔ سب سے زیادہ 4 گولڈ میڈلز کا فیصلہ سوئمنگ مقابلوں میں ہوگا جس میں پاکستان کی انعم بانڈے بھی قسمت آزمائی کریں گی، وہ 400 میٹر انفرادی میڈلے ہیٹ میں حصہ لیں گی،اگر قسمت نے ساتھ دیا تو وہ ایونٹ کے فائنل میں بھی شریک ہوسکتی ہیں، 400 میٹر انفرادی میڈلے کے ساتھ ویمنز کے 100×4 فری اسٹائل ریلے کی ہیٹ اور پھر اس کا فائنل مقابلہ ہوگا،
اسی طرح مردوں کے 400 میٹر فری اسٹائل ہیٹ اور پھر فائنل کے ساتھ 400 میٹر انفرادی میڈلے کا بھی فائنل ہوگا،مینز 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ہیٹ اور ویمنز 100 میٹر بٹرفلائی ہیٹ بھی ہوگی،امریکا کے شہرہ آفاق سوئمر مائیکل فلپس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے اس وقت دنیا بھر کی نگاہیں ان پر مرکوز ہیں، انھوں نے اس مقابلے کیلیے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔ ہفتے کے ہی روز شوٹنگ میں ویمنز 10 میٹر ایئر رائفل کے کوالیفکیشن اور اسی روز ہی فائنل بھی ہوجائے گا، مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل میں کوالیفائنگ رائونڈ کے بعد میڈلز کیلیے مقابلہ ہوگا۔
ٹینس میں مینز، ویمنز اور ویمنز ڈبلز کا پہلا رائونڈ کھیلا جائے گا، ومبلڈن چیمپئنز سرینا ولیمز اور راجر فیڈرربھی ایکشن میں نظر آئیں گے، یہ دونوں اپنے میچز اسی وینیو پر کھیلیں گے جہاں صرف 3 ہفتے قبل گرینڈ سلم ٹائٹلز اپنے نام کیے تھے۔ 5 بار کی ومبلڈن چیمپئن دن کے دوسرے میچ میں 15 ہزار نشستوں کی گنجائش والے وینیو پر سرب حریف جیلینا جینکووچ سے نبرد آزما ہوں گی۔ اس کے بعد سوئس اسٹار فیڈرر کا میچ اسی وینیو پر کولمبیا کے الجاندرو فیلا سے ہوگا۔ہفتے کے روز ہونے والے دیگر مقابلوں میں ویمنز باسکٹ بال، ویمنز فٹبال، ویمنز ہینڈ بال اور ویمنز والی بال کا ابتدائی رائونڈ شامل ہیں۔
بیچ والی بال میں مینز اور ویمنز کوالیفکیشن ہوںگے، باکسنگ میں مردوں کے 56 کے جی اور 75 کے جی میں مقابلے ہوںگے۔ جمناسٹک آرٹسٹک میں مردوں کا کوالیفائنگ رائونڈ ہوگا، روئنگ میں مینز اور ویمنز ہیٹ جبکہ ٹیبل ٹینس میںویمنز کے ابتدائی رائونڈز ہوںگے۔ دوسری جانب اولمپکس مشعل کو جمعے کے روزدریائے ٹیمز میں شاہی کشتی پر سفر کرایا گیا،اس موقع پر ہزاروں افراد نے افتتاحی تقریب میں شرکت سے قبل شعلے کا نظارہ کیا، یہ وہی کشتی ہے جس پر ملکہ برطانیہ ایلزبتھ نے گذشتہ ماہ اپنی تاجپوشی کی 60 ویں سالگرہ منائی تھی۔