کینٹ بم دھماکے میںشہریوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے محنتی

حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے پورا شہر بدامنی کی آماجگاہ بن چکا ہے.

حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے پورا شہر بدامنی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ فوٹو : فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کینٹ اسٹیشن کے باہر مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس صرف شہریوں کو تنگ کرنا ہی اپنا فرض سمجھتی ہے،حکومت کی نااہلی، ناکامی اور بدانتظامی کی وجہ سے پورا شہر بدامنی کی آماجگاہ بن چکا ہے، انھوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلیے لمحہ فکریہ ہے،حکومت نے محض اپنے اقتدار کو بچانے کیلیے شہر کو قاتلوں اور دہشت گردوں کے حوالے کردیا ہے، جو دن دہاڑے معصوم اور بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔




انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اس کی ناک کے نیچے تمام کارروائی کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں اور پولیس منہ دیکھتے رہ جاتی ہے، حکومت کی امن وامان کے قیام سے عدم دلچسپی اور پولیس اہلکاروں کی غفلت کا یہی معمول رہا تو شہر کا رہا سہا امن بھی غارت ہوجائے گا۔
Load Next Story