نابینا تیراندازنے ایک ساتھ2ورلڈ ریکارڈز بنا ڈالے
ہیون نے مینز رینکنگ ایونٹ میں699 پوائنٹس اسکور کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیا
جنوبی کوریا کے قانونی طور پر نابینا تیرانداز ام ڈونگ ہیون نے لندن اولمپکس میں ایک ساتھ دو ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے، انھوں نے مینز رینکنگ ایونٹ میں699 پوائنٹس اسکور کرکے اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑ ڈالا، ٹیم ایونٹ میں بھی عالمی ریکارڈ پاش پاش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈونگ ہیون نے جمعے کے روز لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں مینز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں 72 تیروں کی مدد سے 699 پوائنٹس حاصل کیے، اس طرح انھوں نے خود اپنے ہی سابق ریکارڈ 696 کو توڑا جو رواں برس مئی میں قائم کیا تھا۔ ہیون نے ٹیم ایونٹ میں ساتھی تیر اندازوں کم بومن اور اوجن ہیک کے ساتھ مل کر2087 پوائنٹس حاصل کر کے ایک اور ورلڈ ریکارڈ 18 پوائنٹس سے توڑ دیا۔
واضح رہے کہ ہیون بینائی انتہائی کمزور ہونے کی وجہ سے اخبار کو ہاتھ کے فاصلے سے نہیں پڑسکتے، 26 سالہ تیراندازچنگ بک سے تعلق رکھتے اور پہلے ہی دو اولمپک گولڈ میڈل اپنے نام کرچکے ہیں، ایتھنز میں انھوں نے صرف18 برس کی عمر میں ٹیم ایونٹ جیتا اور اس کے بعد بیجنگ میں سونے کا تمغہ اپنے گلے کی زینت بنایا تھا،
اس کے ساتھ وہ 4 ورلڈ ٹائٹل اور 4 ایشین گیمز گولڈ میڈلز جیت چکے ہیں۔