شاہ زیب کا قتل وڈیرانہ سوچ کا نتیجہ ہے تحریک انصاف

انھوں نےسماجی تنظیموں سےاپیل کی کہ قاتلوں کےخلاف آوازبلندکریں تاکہ شاہ زیب اوراس کےاہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے.

انھوں نےسماجی تنظیموں سےاپیل کی کہ قاتلوں کےخلاف آوازبلندکریں تاکہ شاہ زیب اوراس کےاہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف سندھ کی سیکریٹری میڈیا افیئر سارہ احمد نے نوجوان شاہ زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب چند مسلح افراد سے اپنی بہن کی حفاظت کررہا تھا۔


اس نے کسی خوف کے بغیر بہن کی عزت وآبروکی حفاظت کو اپنا فرض سمجھا، سارہ احمد نے کہا کہ کنٹری کلب کے قریب درخشاں تھانے کی حدوود میں ہوئی یہ قتل کی واردات وڈیرانہ سوچ کا نتیجہ ہے، انھوں نے سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ قاتلوں کے خلاف آوازبلندکریں تاکہ شاہ زیب اوراس کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے ، انھوں نے شاہ زیب کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکام بالا سے درخواست کی کہ واقعے کا نوٹس لیا جائے اور شاہ زیب کے قاتلوں کو جلد از جلدگرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف فراہم کیا جائے ، سارہ احمد نے کہا کہ حالات کے پیش نظر کاروباری افراد اور سرمایہ کاری دوسرے ممالک کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
Load Next Story