پیپلزپارٹی کانگراں حکومتوں کیلیے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم سربراہ ہونگے،ارکان میں جہانگیر بدر، امین فہیم، خورشید شاہ، نوید قمر و دیگر شامل
پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز اور چاروں صوبوں میں نگراں حکومتوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی سربراہی میں ایک مشاورتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر، وفاقی وزراء مخدوم محمد امین فہیم، سید خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک، سید نوید قمر، احمد مختار، سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،سینیٹر اعتزاز احسن ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صادق عمرانی، نواب اسلم رئیسانی، انور سیف اللہ، منظور وٹو اور مخدوم شہاب الدین شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی کمیٹی کا باقاعدہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے آئندہ اجلاس کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ مشاورتی کمیٹی کے سربراہ اور ارکان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے ان سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل کا آغاز آئندہ فروری میں شروع ہوگا اور وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں میں نگراں حکومتوں کے قیام پر مشاورت 10 مارچ تک مکمل کرلی جائے گی۔