افغانستان تربیت یافتہ خواتین پائلٹس نظر انداز
خواتین پائلٹس کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں کہ انھیں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔
افغان ایئر فورس کی جانب سے تربیت یافتہ خواتین پائلٹس کو نظرانداز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایئر فورس کی 2 خواتین پائلٹس لیفٹیننٹ سوریہ صالح اور لیفٹیننٹ معصومہ حسینی امریکا سے 18ماہ کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت مکمل کرنے کے بعد واپس آئی ہیں تاہم ایئر فورس حکام انھیں مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور انہیں ہیلی کاپٹر اڑانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواتین پائلٹس کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں کہ انھیں اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔