حارث سہیل قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پُرعزم
موجودہ فٹنس سے مطمئن ہوں اور رنز بنانے کی بھوک مزید بڑھ گئی ہے، آل راؤنڈر
آل راؤنڈر حارث سہیل قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پُرعزم ہیں۔
حارث سہیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کا راستہ ہموار کروں گا، موجودہ فٹنس سے مطمئن ہوں اور رنز بنانے کی بھوک مزید بڑھ گئی ہے۔ 28 سالہ پلیئر نے مزید کہا کہ میرا پہلا ہدف پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، اس کے بعد مارچ میں دورۂ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہوں گا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی ملائیشین کرکٹ ٹیم کے خلاف حارث نے گزشتہ دنوں 112 گیندوں پر 119 رنز بنائے، ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔