یمن امریکی مداخلت اور ڈرون حملوں کیخلاف شہریوں کا احتجاج

مظاہرین کی سابق ڈکٹیٹر کو امریکی سیاسی پناہ اور یمنی انقلابیوں کے اغوا کی شدید مذمت

احتجاج کے دوران ہزاروں شہریوں کے قتل پر عبداللہ صالح کیخلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ۔ فوٹو فائل

یمن کے عوام نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت اور ڈرون حملوں کے خلاف ہفتے کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شہر سعدا میں ہزاروں شہریوں نے امریکی ڈرون حملوں اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے سابق ڈکٹیٹر عبداللہ صالح کو امریکا کی جانب سے سیاسی پناہ دینے اور یمن کے انقلابیوں کے اغوا کی شدید مذمت کی۔




مظاہرین نے عوامی احتجاجات کے دوران ہزاروں یمنی شہریوں کے قتل عام پر عبداللہ صالح کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں شریک افراد نے امریکی ڈرون حملوں پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یمن سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا پر زوردیا۔ واضح رہے کہ جمعے کو بھی یمن کے مشرقی صوبے پر امریکی ڈرون حملے میں2 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔
Load Next Story