بہاولپور صوبہ ہم بحال کرائیں گے عوام مداری کے پیچھے نہ لگیں شہباز شریف
زربابا نے اربوں روپے کی کرپشن نہ کی ہوتی تو آج ٹیکسٹائل ملیں چل رہی ہوتیں
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زربابا چالیس چوروںکی لوٹ مار سے صنعت و زراعت سمیت تمام شعبے تباہ ہوگئے ہیں۔
ہم وعدہ کرتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آکر بجلی کے اندھیرے ڈیڑھ سال میں ختم کرے گی، نواب صادق محمد خان کے پاکستان کو کسی کی نظر لگ گئی، بہاول پور صوبہ مسلم لیگ ن بحال کرائے گی، عوام کسی مداری کے پیچھے نہ لگیں ہم آپ کے حقوق آپ کو دیں گے جس کا وعدہ نوازشریف نے آپ سے کیا ہے، گزشتہ پونے پانچ برس کے دوران بہاولپور ڈویژن میں 19ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں۔ وہ گزشتہ روز بہاولپور کے علاقے ہیڈ راجکاں ، یزمان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاکہ زربابا چالیس چوروں کی کرپشن کی وجہ سے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملیں بند ہوچکی ہیں اور لاکھوں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں، نیت صاف ہو، ایمان مضبوط ہو،ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ موجو د ہو تو اﷲ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے اور کٹھن منزل آسان ہوجاتی ہے، انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی قیادت میں ملک کواندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
آئندہ عام انتخابات میں ملک سے کرپشن اور کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے عوام مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیں، لٹیروں سے قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے عوام کے قدموں پر نچھاور کردیں گے، آئندہ الیکشن کسی کو ہٹانے یا لانے کے لئے نہیں بلکہ ملکی بقا اور سلامتی کے لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں بہاولپور ڈویژن میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی، ہم نے اس خطے کی بھی دل و جان سے خدمت کی ہے۔
آئندہ ماہ بہاولپور میں 3ارب روپے سے نیا جدید ہسپتال کام شروع کردے گا، بہاولپور کی ترقی پر جتنے وسائل ہماری حکومت نے صرف کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی، چولستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50کروڑ روپے کی لاگت سے فارم بنائے گئے ہیں، آئندہ چولستان میں پانی کا مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، گزشتہ دورآمریت میں "پڑھے لکھے پنجاب "کے نام پر تعلیم کا بیڑا غرق کیاگیا اور سفارشی اساتذہ بھرتی کئے گئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے ساڑھے 13 کروڑ روپ کی لاگت سے بہاولپور تا یزمان دوریہ سڑک کا افتتاح کیا۔