ملتان میں جاپانی انجنئیر ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک
متوفی جاپانی انجنئیر ڈیرہ غازی خان میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کررہا تھا، پولیس
KARACHI:
نجی ہوٹل کی چھت سے غیر ملکی جاپانی انجنئیر گر کر ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان میں طارق روڈ پرواقع نجی ہوٹل کی چھت سے گرکرغیرملکی جاپانی انجینئیراوکومارا ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچی اورہوٹل کوسیل کردیا، جاپانی انجنئیرڈیرہ غازی خان میں جاری ایک ترقیاتی منصوبے پر کام کررہا تھا۔ جاپانی انجینئیراوکومارا کی لاش نشتر اسپتال منتقل کردی گئی ہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں رات 3 بجے کے قریب اوکو مارا اپنے کمرے 203 سے باہرنکلے اورٹیرس پرٹہلتے رہے اورپھرساڑھے 3 بجے وہ جس راستے سے چھت کی جانب گئے وہ بہت چھوٹا راستہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاپانی باشندے کے کمرے سے ایک خط موصول ہوا ہے، خط جاپانی زبان میں تحریرہے جس کے لیے مترجم کو طلب کرلیا گیا ہے۔