طاہرالقادری نگراں وزیراعظم نہیںبن سکتےشرجیل میمن
بلاول نوجوانوںکیلیے امیدکی کرن ہیں،نوازشریف آئی جے آئی والی رقم لوٹائیں، میڈیاسے گفتگو
پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
جائے حادثہ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ان بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت پھلے پھولے اور عوام امن و سکون سے رہ سکیں۔ انھوں نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کیلیے ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کریں۔ دریں اثنا ہفتے کو جاری ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جب تک طاہر القادری کے پاس دہری شہریت ہے، وہ نگراں وزیر اعظم بن سکتے ہیں نہ ہی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، لانگ مارچ کرنے اور الٹی میٹم دینے کا شوق انھیں مشرف دور میں پورا کرنا چاہیے تھا۔ 27دسمبر کے تاریخی جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں۔
عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور منفی پروپیگنڈے دم توڑ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کے تاریخی خطاب کو پورے ملک کے عوام اور عالمی میڈیا نے سراہا ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے بلاول بھٹو امید کی کرن ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے تنقید نئی نہیں، نواز شریف فوری طور پر آئی جے آئی والے پیسے قوم کو واپس کریں، ڈکٹیٹر سے معاہدے کرکے بھاگ جانے والے عوام کو آئندہ کے لیے کیا ضمانت دیں گے کہ وہ دوبارہ دھوکا نہیں کریں گے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آئندہ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی اور پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر شریف برادران سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔