کراچی میں امن و امان کے قیام کیلیے رینجرز کی معاونت جاری رہے گی چوہدری نثار

کراچی میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے، چوہدری نثار

کراچی میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے، چوہدری نثار - فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مدد اور ہرممکنہ معاونت جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے نئے ڈی جی رینجرز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مباکباد دی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ کو کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: میجرجنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم میں کمی لانے میں رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مکمل مدد اور ہرممکن معاونت جاری رہے گی۔
Load Next Story