شاہ رخ خان نے بھارت میں شلوار قمیض کارجحان متعارف کرادیا
بھارت کے کئی نامور فیشن ڈیزائنرز شلوار قمیض پر مشتمل اپنی کلیکشن متعارف کرارہے ہیں
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے فلم''رئیس'' میں مختلف رنگوں کے شلوار قمیض زیب تن کرکے بھارت میں نیا ٹرینڈ متعارف کرادیا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم''رئیس'' میں گینگسٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے کنگ خان نے مختلف رنگوں کے شلوار قمیض کا استعمال زیادہ کیا ہے، یہی نہیں بلکہ فلم کی تشہیر کے لیے بھی شلوار قمیض زیب تن کیے تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور تشہیری ویڈیوز میں بھی شلوار قمیض میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل میں تصاویر نے دھوم مچادی
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان فلم ''رئیس'' میں شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنے جاذب نظر دکھائی دیتے ہیں جس نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد شلوار قمیض کی خریداری میں مصروف ہے جس سے بھارت میں شلوار قمیض کا نیا ٹرینڈ شروع ہوگیا ہے۔ بھارت میں شلوار قمیض کو مسلمانوں کا لباس سمجھا جاتا ہے اور خاص تہواروں کے موقع پر زیب تن کیا جاتا ہے لیکن اب ہندو نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شلوار قمیض بنوا رہی ہے جس کے بعد بھارت کے کئی نامور فیشن ڈیزائنرز نے بھی شلوار قمیض پر مشتمل اپنی کلیکشن متعارف کرانا شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کنگ خان کا متعارف کرایا گیا رجحان بالی ووڈ پر بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور نامور اداکاراجے دیوگن بھی شلوار قمیض پہن کر ایک تقریب میں پہنچے۔
واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان، نواز الدین صدیقی اور ماہرہ خان کی فلم 25 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔