کوئٹہ زائرین کی بسوں کے قریب خودکش دھماکا 19 افراد جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق بس میں 45زائرین سوار تھے

دھماکے میں ایک بس مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 بسوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ فوٹو اے ایف پی

مستونگ کے علاقے میں زائرین کی بسوں کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے میں 3 بسوں پر مشتمل ایران سے آنے والا زائرین کا قافلہ جب درینگڑھ کے مقام پر پہنچا تو سڑک کے کنارے زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ایک بس مکمل طور پر تباہ جبکہ 2 بسوں کو جزوی نقصان پہنچا۔


عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی بس سے ٹکرائی جس کے بعد دھماکا ہوا اور بس میں آ گ لگ گئی بس میں 45زائرین سوار تھے، ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو مستونگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، ڈی سی مستونگ کے مطابق دھماکا سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں ہوا جس سے لیویز اہلکار بھی بم زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا اور دھماکے میں 70 سے 80 کلو گرام دھماکا خیز مواس استعمال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story