گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کو سپرد خاک کردیا گیا

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی

سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2015 کو گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا فوٹو:آن لائن

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر ہاؤس جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس کے سبزہ زارمیں ادا کی گئی جس میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ سمیت اعلیٰ ترین وفاقی و صوبائی قیادت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت گی۔ گورنر سندھ کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جب کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کوگزری کے قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔


واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت سے ہی وہ انتہائی علیل تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوپاتے تھے۔

Load Next Story