قومی ٹیم میں قیادت کا بحران سر اٹھاتے ہی دم توڑ گیا
انجری خطرناک نہیں، اظہر علی ہی دوسرے ون ڈے میں قیادت کریں گے، ٹیم مینجر
قومی ٹیم میں قیادت کا بحران سر اٹھاتے ہی دم توڑ گیا، ٹیم منیجر وسیم باری نے کہا ہے کہ اظہر علی فٹ ہو کر دوسرے ون ڈے میں قیادت کریں گے۔
قبل ازیں یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آ چکے، اگر اظہر علی دستیاب نہ ہوئے تو اتوار کو دوسرے میچ میں کون کپتانی کرے گا تاہم پریس کانفرنس میں اظہر علی نے امید ظاہرکی تھی کہ دوسرے میچ سے قبل مکمل طور پر انجری سے نجات پالیں گے،البتہ طبی معائنہ اور علاج جاری رہے گا،توقع کرتا ہوں کہ زیادہ مسائل نہیں ہونگے۔