عمران خان نئی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف

عمران خان اپنی فلم کے پوسٹر ٹیکسیوں پر لگا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔

عمران خان نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لئے عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عمران خان اپنے ماموں عامر خان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔


انھوں نے اپنی نئی فلم مٹرو کی بجلی کا منڈولہ ے پوسٹر ٹیکسیوں کے پیچھے لگانے شروع کردیے ہیں۔عمران خان فلم متروکی بجلی کا منڈولہ میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں ان کے مد مقابل اداکارہ انوشکا شرما جلوہ گر ہیں۔ فلم گیارہ جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

عمران خان فلم کی تشہیر کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اس بار انھوں فلم کی تشہیر کا وہ طریقہ اختیار کیا ہے جو ان کے ماموں عامرخان اختیار کرچکے ہیں۔ عمران خان فلم کے پوسٹر ٹیکسیوں پر لگا کر فلم کی تشہیر کررہے ہیں۔
Load Next Story