سابق فرنچ ایتھلیٹ کو چوریوں میں ملوث ہونے پر3 برس جیل کی سزا

ٹومینی نے حالیہ دنوں میں جیولرز کی دکان پر واردات کی اور فون اسٹور کوبھی لوٹنا چاہا تھا۔

ٹومینی نے حالیہ دنوں میں جیولرز کی دکان پر واردات کی اور فون اسٹور کوبھی لوٹنا چاہا تھا ۔ فوٹو فائل

سابق فرنچ 400 میٹر انڈور چیمپئن ٹومینی کولیبیلی کو چوریوں میں ملوث ہونے پر3 برس جیل کی سزا ہوگئی، عدالت میں پیشی پر وہ فرنچ ایتھلیٹکس ٹیم شرٹ پہنے ہوئے تھے۔


29 سالہ ایتھلیٹ نے 2015 میں فرنچ انڈور ٹائٹل جیتا تھا، انھیں عدالت نے قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا سنادی، انھوں نے حالیہ دنوں میں جیولرز کی دکان پر واردات کی اور فون اسٹور کوبھی لوٹنا چاہا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کار سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا تھا، پولیس مقابلے میں کار تباہ ہوگئی تاہم اس وقت وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ، پولیس نے کار کے ایئربیگ سے ڈی این اے میچ ہونے پر انھیں ایک ماہ بعد حراست میں لیا تھا، عدالت نے ان کا ماہرنفسیات سے معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا ہے،اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں بھی اسی نوعیت کے الزامات پر انھیں سزا ہوئی تھی۔
Load Next Story