شام میں داعش کے حملے میں 30 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں داعش کے 20 جنگجو مارے گئے۔
ISLAMABAD:
شام کے شہر دیر ایزور میں داعش کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش نے شام کے محصور شہر ایزور پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ شام میں کام کرنے والے برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے داعش کے حملے کے بعد شامی فورسز اور ان کے اتحادیوں نے بمباری جس میں داعش کے 20 جنگجو مارے گئے۔
شامی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو ایئرپورٹ کا شہر سے راستہ منقطع کرنا چاہتے ہیں لیکن فورسز نے جنگجوؤں کی کوشش ناکام بنا دی جب کہ شامی مبصر گروپ کے سربراہ رمی عبدالرحمانی کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب سے رواں سال کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے جب کہ جنگجو مکمل شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے ملٹری ایئرپورٹ کا رابطہ شہر سے منقطع کرنا چاہتے ہیں۔