افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلاک
داعش کے جنگجوؤں نے ضلع کوٹ میں 65گھر جلا دیے، جانی نقصان نہیں ہوا
افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کے42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا۔
داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ دریں اثنا ضلع سنگین میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ فضائی کارروائی ضلع آچن،کوٹ اور رودات میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہفضائی کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیر ے تباہ کردیے گئے۔فضائی کارروائی کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ننگرہارمیں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی تاہم صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب صوبہ ہلمند میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو ہلاک ہوگئے ۔صوبے میں ایک فوجی ترجمان نے بتایا ہے کہ آپریشن ضلع سنگین میں کیا گیا۔