چین میں آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا 6 افراد ہلاک

حادثے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں بعد قابو پایا

حادثے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں بعد قابو پایا۔ فوٹو: فائل

چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افرا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔


مقامی میڈیا کے مطابق ایکسپریس وے پر ہونے والے حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی دارالحکومت میں ٹریفک حادثہ

اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں ہر سال تقریباً 2 لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
Load Next Story