پاک بحریہ کا اورماڑہ کے قریب کامیاب ریسکیو آپریشن 18ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا
پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی
KARACHI:
پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا جس میں 18 مچھیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی کی جانب سے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ریسکیو آپریشن کیا گیا، آپریشن میں الرحمن نامی کشتی میں سوار 18 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچایا گیا، پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک بحریہ نے گلف آف عدن میں41 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الرحمن نامی کشتی 25 دسمبرکو کراچی سے روانہ ہوئی تھی، مچھیروں کو جناح نیول بیس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور اب تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔