رواں سال دنیا میں 11فضائی حادثات 467افراد ہلاک ہوگئے

پاکستان میں 20 اپریل کوبھوجا ایئر کا بوئنگ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا،عملے سمیت 127مسافرجاں بحق ہوگئے۔

نائیجیریا میں 159، روس میں31 ،انڈونیشیا میں 45، نیپال میں 21 ،گھانا میں 12،کانگو میں 32 افراد فضائی حادثوں میں لقمہ اجل بن گئے۔ فوٹو: فائل

MAKKAH:
2012 میں پاکستان سمیت دنیابھر میں11فضائی حادثات ہوئے جس میں مجموعی طورپر 467 مسافرجاں بحق ہوگئے،پاکستان میں پہلافضائی حادثہ 20 اپریل کو پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 2اپریل 2012 کو روس میں سال کا پہلا فضائی حادثہ پیش آیا، یو Tair کا طیارہ اے آر ٹی 72 اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد روس کے شہر Tyumen میں گرکر تباہ ہوگیا،جہاز میں عملے سمیت43 افراد سوار تھے جس میں سے31 افراد جاں بحق ہوئے اوردیگر شدید زخمی ہوگئے تھے،دوسرا فضائی حادثہ20 اپریل کوپاکستان میں بھوجاایئرکے طیارے بوئنگ 737 کوپیش آیا، کراچی سے اسلام آباد جانے والا بوئنگ طیارہ گائوں بورا بنگیال میںگرکر تباہ ہوا،طیارے میں سوار عملے اورمسافروں سمیت 127 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھوجا ایئر لائن کی اسلام آباد کیلیے کراچی سے افتتاحی پرواز عملے کے 9 ارکان سمیت 127 مسافروں کو لے کر شام 5 بجے اپنی منزل مقصود کیلیے روانہ ہوئی تاہم بدقسمتی سے خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، تیسرا فضائی حادثہ 9 مئی کو انڈونیشیا میں پیش آیا، حلیم پیرڈنکو سوما ایئرپورٹ جکارتہ سے سخوئی کمپنی کا طیارہ ایس ایس جے 100اڑان بھرنے کے بعد انڈونیشیاکی پہاڑی سالاک سے ٹکراکر تباہ ہوگیا،حادثے میں عملے کے8 ارکان سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے،14 مئی کو نیپال میںچوتھا فضائی حادثہ پیش آیا۔


انگی ایئر فلائٹ CHT کمپنی کا طیارہ جوم سوم ایئر پورٹ کے قریب فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے، پانچواں فضائی حادثہ 2 جون کوگھانا میں ہوا، الائیڈ ایئر فلائٹ 111کا طیارہ بوئنگ 727-221 کوٹوکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اکرا،گھانا کے قریب مسافر بس پر گرگیا، طیارے میں عملے کے 4 افراد سوار تھے جو حادثے میں محفوظ رہے جبکہ طیارہ جس بس پر گرا اس میں سوار 12افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ بارش اور دھند کے باعث پیش آیا،3 جون کو چھٹا فضائی حادثہ نائیجریا کے شہر لاگوس میں پیش آیا، ڈانا ایئر فلائٹ 992 کا طیارہ میک ڈونل ڈگلس ایم ڈی 83 انجن میں خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوگیا، طیارے میں عملے سمیت 153افراد سوار تھے جبکہ حادثے میں عملے کے 6 افراد سمیت 159افراد ہلاک ہوگئے۔



ساتواں فضائی حادثہ 12ستمبر کو روس میں ہوا، بدقسمت طیارے اینٹونوو An-28کو پالانہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 10افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے، 28 ستمبر کو آٹھواں فضائی حادثہ نیپال میں ہوا سیتا ایئرکمپنی کاطیارہ ڈورنیئر Do 228 مدھے پور بھکتا پور ڈسٹرکٹ نیپال میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے نجی بینک کی عمارت پر گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں جہازکے عملے سمیت 19افراد ہلاک ہوگئے، نواں فضائی حادثہ 7 اکتوبرکوبربودا جزیرے میں ہوا،فلائی مونسٹریٹ کمپنی کے طیارے کو وی سی برڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں ایک کریو ممبر سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے۔

دسواں فضائی حادثہ 30 نومبرکوکانگو میں پیش آیا۔پوائنٹ نوایئر ایئر پورٹ سے مایا مایا ایئرپورٹ برازویلے کانگو جانے والا ایرو سروسز 2012 کمپنی کا طیارہ لیشائنIl-76 مایا مایا ایئر پورٹ پر خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز میں عملے کے 6 افراد اور مقامی 26 رہائشی افراد سمیت 32افراد ہلاک جبکہ 14مقامی افراد زخمی ہوگئے، گیارہواںحادثہ جرمنی میں پیش آیا جہاں2طیارے آپس میں ٹکراگئے حادثے میں 4بچوں سمیت 7افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، یہ حادثہ شمالی فرینکفرٹ کے علاقے وول فرشیم میں دو طیارے آپس میں ٹکراگئے جس سے 4 بچوں سمیت 7افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
Load Next Story